ہمارے بارے میں

مقصدِاشاعت

نسلِ انسانی تک مسیح یسوع کے ذریعے ملنے والی نجات کی خوشخبری کو لے جانااور چلتے چلتے یہ منادی کرنا کہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آگئی ہے۔ مسیحی بنیادی والہٰیاتی تعلیم وادب کا فروغ اور نسل ِنوکی مذہبی وسماجی اصلاح و تعمیر کرنا اور آئے دن برپا ہونے والی بدعتی تنظیموں اور اْن کی تعلیم کا تدارک کرناہے۔

ماہنامہ ”مشعل حق“ 2013ء میں صحرائے بہاول پورسے جاری ہونے والا پہلا مسیحی اُردو میگزین تھا جس کی اشاعت مالی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے روک دی گئی تھی ۔
دعا گو ہیں کہ اب مشعل حق ویب سائٹ کے ذریعے بہت سے لوگ مستفیض ہوسکیں گے۔
امید کرتے ہیں کہ یہ ویب سائٹ آپ کو بہت پسند آئے گی اور آپکے ایمان کی ترقی کے لئے کارگر ثابت ہوگی نیز تمام مسیحی لکھاری حضرات کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

زیرِ اہتمام

پبلی کیشن کمیٹی – ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان

مدیرِ اعلیٰ

پادری ارسلان الحق – ماڈریٹر ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان

مجلسِ مشاورت

 پادری داؤد ساگر، پادری آصف شہزاد، احسان الحق

ہم کون ہیں اور ہمارا کس کلیسیا سے تعلق ہے، جاننے کے یہاں کلک کریں۔