مبارک بادیاں

حقیقی مبارک حالی

مبارک ہیں وہ جو دِل کے غریب ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔

مبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں کیونکہ وہ تسلی پائیں گے۔

مبارک ہیں وہ جو حلِیم ہیں کیونکہ وہ زمین کے وارث ہوں گے۔

مبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بھوکے اور پیاسے ہیں کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔

مبارک ہیں وہ جو رحم دِل ہیں کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔

مبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں کیونکہ وہ خدا کو دیکھیں گے۔

مبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں کیونکہ وہ خدا کے بیٹے کہلائیں گے۔

مبارک ہیں وہ جو راست بازی کے سبب سے ستائے گئے ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔

جب میرے سبب سے لوگ تم کو لعن طعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تمہاری نِسبت ناحق کہیں گے تو تُم مبارک ہوگے۔ خوشی کرنا اور نہایت شادمان ہونا کیونکہ آسمان پر تمہارا اجر بڑا ہے اِس لئے کہ لوگوں نے اُن نبیوں کو بھی جو تم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔

یہ یسوع مسیح (بانی مسیحیت) کے مبارک قول ہیں جن کا ذکر مقدس متی کی اِنجیل کے پانچویں باب اور مقدس لُوقا کی معرفت لکھی گئی اِنجیل کے چھٹے باب میں موجود ہے۔