238

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا بتا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی نیا ویرینٹ آتا ہے تو آسانی سے پھیلتا ہے، موجودہ ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی لیکن بہت ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جائے، موجودہ ویکسین تمام ویرینٹس پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا اور جلد کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے، اگست سے اندرون ملک سفر کے لیے بھی کورونا سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں