377

قومی کلیسیائی اتحاد پاکستان کا حصہ بنیں

قومی کلیسیائی اتحاد (National Ecumenical Council Pakistan) پاکستان میں نیشنل کونسل آف چرچز (پاکستان) اور پاکستان الائنس آف چرچز کے بعد تیسری بڑی پروٹسٹنٹ تحریک کی نمائندہ کلیسیائی مجلس ہے۔ یہ 2017ء میں قائم ہوئی۔ اس کا صدر دفتر بہاولپور میں ہے۔ اس مجلس کی ارکان اصطباغی، انجیلی، بشارتی، خمسینی، میتھوڈسٹ اور ریفارمڈ کلیسیائیں اور تناظیم ہیں۔ نیشنل اکیومینیکل کونسل پاکستان میں موجود آزاد اور چھوٹی کلیسیاؤں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھاتی اور معاونت کرتی ہے۔
اس کے مقاصد درج ذیل ہیں؛
1۔ کلیسیائے پاکستان کے خدام کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ
2۔ پادری صاحبان، مبشران انجیل اور دیگر خدمت گزاروں کا ایک دوسرے کے لئے دعا کرنا
3۔ کلیسیائی خبروں اور سرگرمی سے آگاہی
4۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسیحی کلیسیا اور خدام الدین کو درپیش مسائل پر بحث اورمناسب حل پیش کرنا۔
5۔ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا اور ممکنہ مدد پیش کرنا۔

قومی کلیسیائی اتحاد کا حصہ بننے کے لئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔
+923025257626

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں