555

جاگ مسیحی نوجوان مقابلہ مضمون نویسی 2020 کے نتائج

جاگ مسیحی نوجوان علمی و ادبی سرگرمیوں، فلاح و کاروبار، روابط وگفتگو کا فورم ہے۔ علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مقابلہ مضمون نویسی 2020ء کا انعقاد کیا گیا جس میں 76 تحریری انٹریز ہوئیں۔

بہترین تحریروں کے انتخاب کے لئے ایک فارمولے کے تحت نمبر دیئے گئے۔ فارمولے کے مطابق برابر نمبروں والے تمام ساتھیوں میں انعام تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جاگ مسیحی نوجوان کے فیس بک گروپ کے ایک ایڈمن جوشوا لہرو کے مطابق مصنفین کا کام ایسا شاندار تھا کہ آخری وقت میں انعامات کی رقم میں انتہائی مشکل سے پچاس فیصد اضافہ کرنا پڑا۔ انعامی رقم تیس ہزار سے بڑھا کر پینتالیس ہزار کرنا پڑی۔ 

مقابلہ مضمون نویسی 2020ء میں حصہ لینے والوں اور جیتنے والوں کو مشعل حق اور ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں